29 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں اسلامی بیداری حضرت امام خمینی رح کے ناب اور انقلابی افکار و نظریات سے متاثر ہے۔

ابنا: جنرل وحیدی نےحضرت امام خمینی رح کی برسی قریب آنے پر وزارت دفاع کے اعلی حکام سے خطاب میں علاقے میں اسلامی بیداری اور تازہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی کے انقلابی افکار ونظریات مظلوم مسلمان قوموں کی روح و جان میں رسوخ کرچکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کے سیاسی الھی وصیت نامے پرعمل کرکے چیلنجوں رکاوٹوں اور کٹھن مرحلوں کو عبور کیا جاسکتا ہے اور تجربے سے معلوم ہوچکا ہےکہ جس نے بانی انقلاب اسلامی کی نصیحتوں اورہدایات کونظرانداز کیا وہ انحراف و خطا کا مرتکب ہوا۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت